سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 27 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 11 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ27 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 11 روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں