پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے سونا 1777 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔