ملک میں ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 792 ڈالر فی اونس ہے۔