سوات کے علاقے مدین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیاحوں کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق سوات کے پر فضا مقام مدین کے علاقے قندیل میں موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کی وین کو روک کر اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سیاحوں سے 9 عدد موبائل فون جب کہ خواتین سیاحوں سے 4 عدد سونے کی انگوٹھیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے جوکہ کالام کی طرف سفر کر رہے تھے۔