خیبرپختونخوا کی مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور دیگر گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کی گہرائی 118 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہو گئے اور کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے.