کراچی: سنٹیکس کمیونی کیشنز – نامور سنر جی گروپ کا ذیلی ادارہ ہے جو عالمی سطح کی سرفہرست پبلک ریلیشنز ایجنسی – ایڈیل مین کی پاکستان میں نمائندگی کرنے والا واحد مقامی ادارہ بھی ہے۔ حال ہی میں سنٹیکس کمیونی کیشنز نے خرم پرویز کو اس اعلیٰ ادارے کے چیف گروتھ آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
اپنی اس نئی پیشہ ورانہ حیثیت میں، ادارے کی ارتقائی ترقی، خرم پرویزکے فرائض میں شامل ہو گی، جبکہ انہیں ادارے کے لئے موثر حکمت عملی اور ترقیاتی اقدامات کی تکمیل کی اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ اس عہدے پر کام کرتے ہوئے، خرم پرویز کی قیادت اور راہنمائی، سنرجی گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر – فہیم احمد کریں گے۔ خرم کا عزم ہے کہ؛ اپنے نامور کلائنٹس کو فراہم کردہ سہولیات کی قدر میں نمایاں اضافہ کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے تمام متعلقہ حلقوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ سنرجی گروپ کے متعدد کامیاب اداروں اورمتعلقہ ماہرین کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے کر ، مجموعی استعداد اور انتظامی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
خرم پرویز نے سنہء 2006 میں سنٹیکس کمیونی کیشنز میں عملی شمولیت اختیار کی، جبکہ سنہء 2016 میں انہیں ترقی دے کر ریزیڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا، تاکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی ایجنسی کے کاروبار کو مزید پھیلایا جا سکے۔ خرم نے ایک نئے نظریہ کے ساتھ، رپورٹنگ کے طریقہ کار کو مزید موثر بناتے ہوئے کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل کمیونی کیشنز کو فروغ دے کر ایجنسی کی سہولیات کو جدید دور سے ہم آہنگ کیا۔ان کی کاوشوں کے نتیجے میں سنٹیکس نے دلچسپ معلوماتی کانٹینٹ کی تخلیق اور نشر و اشاعت کا آغاز کیا ۔اس طرح سوشل نیٹ ورکس کی عالمی سرگرمیوں میں شامل اوّلین پاکستانی ادارے کے طور پرکلائنٹس کو قابل قدر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔