وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس
اجلاس میں پارلیامانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری و دیگر افسران نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا مرحلہ 6 ستمبر سے شروع کیا جاۓ گا۔
نویں جماعت سے بارویں جماعت تک کے 14 لاکھ 200 طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کی جاۓ گی۔
اسکولوں اور کالیجوں میں ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پہلے مرحلے میں ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پر ہوگی جسے بعد میں تعلقہ سطح تک بڑھایا جاۓ گا۔
اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین کے ساتھ رابطہ کر رضامندی لیں گے۔
ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لی جاۓ۔
ویکسین مکمل ہوجانے کی صورت میں رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جاۓ۔
اسکولوں میں ویکسین کے لیے تمام انتظامات کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ہیں۔
تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کروانا لازمی ہوگا۔
محکمہ صحت کی طرف سے 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسین کا آغاز کیا جاۓ گا۔