سندھ: کرونا ویکسین کی 22ہزار خوراکیں ضائع ہوگئیں

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ویکسین بروقت نہ لگانے کی وجہ سے کین سائنو بائیو کی 22ہزار ڈوز کی معیاد 19 اکتوبر کو ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن تیز نہ کی گئی تو کیرونا ویکسین کی مزید ساڑھے 8لاکھ خوراکیں ناقابل استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپوٹنک فائیو کی ایک لاکھ 24 ہزار خوراکیں آئندہ ماہ جب کہ دسمبر میں ایسٹرازنیکا کی ایک لاکھ اور فائزز ویکسین کی چھ لاکھ خواراکیں ایکسپائر ہوجائیں گی۔

اسی خدشے کے پیش نظر این سی او سی نے سندھ کو ایسٹرا زینیکا 25 اکتوبر تک جب کہ محکمہ صحت سندھ نے اسپوٹنک فائیو اور فائزر ویکسین کی پہلی خوراک فوری استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کرونا ویکسین کی 22ہزار خوراکیں ضائع ہونے سے متعلق محکمہ صحت سندھ کے نمائندگان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں