سندھ میں کورونا سے 3 مریضوں کا انتقال، 528 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14804نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 528 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسطرح اموات کی مجموعی تعداد 7382 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 468 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 428075 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 6010469 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 456636 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 21179 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 20697 گھروں میں، 32 آئسولیشن سینٹرز میں اور 450 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 420 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 528 نئے کیسز میں سے 124 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی 31، ضلع شرقی 30، کورنگی 25، ضلع وسطی17، ملیر 11 اور ضلع غربی سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ دیگر اضلاع میں حیدر آباد 63، شہید بے نظیر آباد 41، مٹیاری 29، بدین اور جامشورو 21-21، دادو 19، سانگھڑ اور تھرپارکر 18-18، سجاول 17، شکارپور 16، جیکب آباد 15، نوشہرو فیروز 14، سکھر اور ٹنڈو الہ یار 13-13، عمرکوٹ 10، گھوٹکی 9، میرپور خاص 8، خیرپور 7، لاڑکانہ 6 اور ٹھٹھہ سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 183255 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اور اب تک 16303109 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں