وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16307 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ اموات کی مجموعی تعداد7621 ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 139مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 460357 ہوچکی ہے۔ جبکہ اب تک 6731643 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 474548 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت اس وقت 6570 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 6366 گھروں میں، 14 آئسولیشن سینٹرز میں اور 190 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے331 نئے کیسز میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 7، ضلع وسطی1، ضلع جنوبی 4، کورنگی 2 اور ملیر سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد61، ٹھٹھہ 41، شہید بینظیرآباد 30، بدین 24، ٹنڈو الہیار 23، جامشورو 19، مٹیاری 18، نوشہرو فیروز 18، سانگھڑ 18، ٹنڈو محمد خان 13، تھر پارکر 12، لاڑکانہ 9، میر پورخاص 8، سجاول 8، دادو 5 اور عمر کوٹ سے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 69720 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، جن میں سے اب تک 24079675 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔