کراچی میں وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی زيرصدارت منگل کو اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوگا جس میں اسکولز کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اجلاس میں نجی وسرکاری تعلیمی اداروں نمائندگان شرکت کریں گے۔
محکمہ تعلیم کی محکمہ صحت سےموجودہ صورتحال پرمشاورت کی گئی ہے اورکرونا کیسز کی شرح دیکھ کرہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے19 اگست عاشورہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دو ہفتے قبل اس وقت کے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں