سندھ حکومت کا 5 ہزار اسکولز بند کرنے کے فیصلے پر وفاقی حکومت کا ردعمل

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پانچ ہزار اسکولوں کو ختم کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد صوبے میں اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھانی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکولوں کو بند کرکے عمارتیں حکومت کو ديں گے۔ اگر حکومت متعلقہ اسکولوں میں جانوروں کے اسپتال بنائیں تو ہميں اعتراض نہيں ہوگا۔

وزیرتعلیم سندھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچوں کے اسکول بند کرنے جارہی ہے مگر وفاقی حکومت ايسا کبھی نہیں ہونے دے گی۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ کارکردگی کے حساب سے توسندھ حکومت کو بند کردینا چاہیے کیونکہ سندھ حکومت کی کارکردگی سب سے بدترین ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں