سمندری طوفان ‘گلاب’ بھارت کی دو ریاستوں سے ٹکرا گیا

خبر ایجنسی کے مطابق گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔

تاہم طوفان کی تباہی سے محفوظ رہنے کیلئے اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ماہر موسمیات نے بتایا تھا کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن نے سائیکلون کی شکل اختیار کر لی ہے اور اس سائیکلون کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد جنوبی پاکستان اور کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں