سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اوکساگون کے نام سے نیوم انڈسٹریل سٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا.
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پوری دنیا میں سب سے بڑا تیرتا ہوا انڈسٹریل سٹی ہوگا۔ انڈسٹریل شہر مستقبل میں مینوفیکچرنگ سینٹرز کے لیے ماڈل ثابٹ ہو گا اور آئندہ اسی طرز پر فیکٹریاں قئم کی جائیں گے۔
اوکساگون نیوم کے جنوب مغرب میں بہت بڑے علاقے میں قائم کیا جائےگا۔ یہاں لاجسٹک سہولتوں کا مرکز واقع ہوگا جہاں انڈسٹریل سٹی کے بیشتر لوگ قیام کریں گے۔
اوکساگون میں انتہائی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی مثلاً آئی او ٹی استعمال ہوگی۔ یہاں روبوٹ ہوں گے۔ یہ سب مستقبل کے ڈسٹری بیوٹرز سینٹر نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہوں گے۔
سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب میں اور نیوم میں خصوصی طور پر معاشی شرح نمو اوت اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔اوکساگون سعودی وژن2050 کے اہداف مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ نیوم انڈسٹریل سٹی پوری دنیا کے لیے صنعتی فروغ کے حوالے سے ایک نیا رجحان ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سٹی ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی منفرد ہو گا اور اس کے باعث روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوکساگون خطے میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی کاروبار لانے میں کامیاب ثابت ہوگا