سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےغیرمنافع بخش شہرکے نام سے نیا شہربسانے کا اعلان کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ بند شہرعالمی سطح پرغیرمنافع بخش شعبے کی ترقی کانمونہ اور نوجوانوں اور رضاکار گروپوں کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی غیرمنافع بخش اداروں کے لیے ترقی کے عمل کی ایک تجربہ گاہ ثابت ہوگا۔
اس حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلاغیرمنافع بخش شہر ہوگا اس میں شہزادہ محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی ڈیجیٹل ٹوئن ماڈل پرعمل پیرا ہوگا۔
اس شہر میں اکیڈمی، کالج، مِسک اسکول،کانفرنس سینٹر،سائنس میوزیم اورتخلیقی مراکزقائم کیے جائیں گےجو سائنسی علوم اورنئے دورکی ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت آئی او ٹی اور روبوٹکس میں جدت پسندوں کے عزائم کی تکمیل کے لیے جگہ مہیا کرے گا۔