نئی دلی میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری رہی، ملاقات میں خلیج اور انڈو پیسیفک امور کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بھی سودمند تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی و ثقافتی تعاون کے حوالے سے اسٹریٹیجک شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ پیر کو بھارتی وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔