سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی

سعودی عرب نے ابہا ائیرپورٹ کی طرف بڑھنے والا حوثیوں کا بارودی ڈرون تباہ کردیا۔

 سعودی میڈیا کے مطابق حوثیوں کی جانب سے بھیجا گیا بارودی مواد سے لدا ڈرون طیارہ ابہا ائیرپورٹ کی جانب بڑھ رہا تھا جسے سعودی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر ڈالا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ڈرون طیارے کا ملبہ ائیرپورٹ کے اطراف گرا جس سے 12 افراد زخمی ہوگئے، ابہا ائیرپورٹ پر پروازیں کچھ دیر معطل ہونےکے بعد بحال ہوگئیں۔

ترجمان عرب عسکری اتحاد ترکی المالکی کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں دو سعودی اور 10غیرملکی شہری شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں