سعودی پولیس نے ملکی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے چار بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل سعودی عرب کے قومی پرچم میں فالتو سامان باندھ کر کوڑے میں پھینکا گیا تھا جس پر قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر پولیس حرکت میں آئی اور تفتیش کے بعد 4 بنگلہ دیشی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی کارکن ہیں جنہیں شناخت کرکے گرفتار کیا گیا ہےجنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق قومی پرچم قابل احترام ہے اس کی کسی صورت بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی ، جو شخص اس جرم کا ارتکاب کرے گا ، اسے قانونی سزا ملے گی ۔
شرطة منطقة مكة المكرمة : القبض على (4) مقيمين لإساءتهم للعلم الوطني . pic.twitter.com/ACF4mxmLNF
— الأمن العام (@security_gov) January 26, 2022