سعودی حکام نے افغان ائیرلائنز کو ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی حکومت کی جانب سے افغان ائیر لائنر کو 9 ہنگامی پروازیں چلانےکی منظوری دی گئی ہے۔
افغان ائیر لائنز کو ملنے والی اجازت کے پیش نظر ، ہنگامی پروازیں سعودی عرب سے کابل کے لیے چلائی جائیں گی۔
بیان کے مطابق سعودی ایوی ایشن حکام نے افغان شہریوں کو مملکت سے واپس لے جانے کےلیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے جو کورونا پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے اپیل کی گئی تھی۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کی اپیل کرتے ہوئے ائیرلائن کمپنیز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر مسائل حل ہوگئے ہیں۔