سعودی عرب میں 30 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شکایات بورڈ ’دیوان المظالم‘ کے 30 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب میں دیوان المظالم کے تیس ججوں کی ترقی ہوگئی، اپیل کورٹ کے 6 ججوں کو ترقی دی گئی جبکہ ایک جج کو گریڈ ون میں ترقی دے کر عدالت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

اسی طرح دیوان المظالم کے 7 ججوں کو ترقی دے کر انہیں محکمہ الف کا سیکرٹری جبکہ دو مزید ججوں کو بھی محکمہ ’ب ‘ کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز کیا ہے۔

سعودی فرمانروا کے حکم پر مزید دو ججوں کو بھی ترقی دی گئی جبکہ دیگر 2 ججوں کو ’قاضی ج‘ کے عہدے پرفائز کیا گیا ہے جبکہ 2 ججوں کو ’عدالتی لیفٹینٹ ‘ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔شاہی احکامات صادر ہوتے ہی تمام ججوں کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں