سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر نقد، 1 ارب 20 کروڑ ڈالر تیل کی فراہمی جلد ہونے کا امکان


سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کیش اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تیل کی فراہمی کے معاملے پر چند روز میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ سعودی حکومت رقم اور تیل کی فراہمی کے لئے رائل کورٹ سے منظوری لے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے اگلے ہفتے میں سعودی رائل کورٹ سے منظوری کے بعد رقم اگلے ہفتے پاکستان منتقل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں