سعودی حکومت نے سفری اجازت کے حامل ممالک کے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ایئر لائینز کو مراسلہ جاری کردیا۔
سعودی ایوی ایشن گاکا کے مطابق ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔
سعودی ایوی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر اپنے ملک کے سرکاری ادارے کی منظوری اور ایس او پیز کے مطابق سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔
گاکا نے کہا کہ مسافر جہاز پر سوار ہونے اور بورڈنگ کارڈ سے قبل کیو آر کارڈ دکھائیں گے، تمام ایئر لائنز کے لیے مسافروں کی رجسٹریشن کی تصدیق ضروری ہے۔