سعودی آرمی کے چیف فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے رواں ہفتے بھارت کا تاریخی اور اہم پہلا دورہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے رواں ہفتے پیر 14 فروری کو بھارت پہنچے۔
وہ تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ دورہ کئی حوالوں سے تاریخی تھا.
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کسی حاضر سروس کمانڈر کا بھارت کا پہلا دورہ تھا۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہونے والے اس دو طرفہ دفاعی تعاون کی نشاندہی کی جس کا مقصد تعاون کو مزید تقویت دینا ہے۔
Lieutenant General Fahd Bin Abdullah Mohammed Al-Mutair, Commander, Royal Saudi Land Forces, Kingdom of Saudi Arabia called on General MM Naravane #COAS & discussed ways to further enhance the bilateral defence cooperation between the two countries.#IndiaSaudiArabiaFriendship pic.twitter.com/sU72L1EWPQ
— ADG PI – INDIAN ARMY (@adgpi) February 15, 2022
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بیان کے مطابق سعودی فوج کے سربراہ کا بھارتی دورے سے متعلق کہنا ہے کہ ان کا دورہ فوجی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم قدم تھا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی دورے کی دعوت دینے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی فوج کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران انڈین نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بھی گئے۔
قبل ازیں سعودی فوجی سربراہ نے اپنے دورے کے دوسرے روز نئی دہلی میں بھارتی آرمی چیف منوج مکند نروانے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ بعد میں دونوں آرمی چیفس نے اہم دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی، جس دوران بھارتی جنرل نے اپنے ہم منصب کو سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔
Lieutenant General Fahd Bin Abdullah Mohammed Al-Mutair, Commander, Royal Saudi Land Forces, Kingdom of Saudi Arabia received a Guard of Honour at the #SouthBlock, New Delhi.
#DefenceCooperation#IndiaSaudiArabiaFriendship pic.twitter.com/VJzfR73C1n— ADG PI – INDIAN ARMY (@adgpi) February 15, 2022
دونوں سربراہان نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے، اقتصادی خوشحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے مشترکا مفادات پر بھی گفتگو کی گئی.
H.H. Prince Faisal Bin Farhan Al Saud, Minister of Foreign Affairs of the Kingdom of Saudi Arabia, arrived in New Delhi today evening. pic.twitter.com/zcN88SELsV
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2021