سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق قرض لینے پر اتفاق سری لنکن وزیر تجارت کےحالیہ دورۂ پاکستان میں ہوا۔
کہا جارہا ہے کہ سری لنکا پاکستان سے حاصل قرض سے پاکستانی سیمنٹ، چاول خریدے گا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیل طے کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومتِ پاکستان نے چین، روس اور قزاقستان سے 5ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبروں کی تردید کی تھی۔
وزارت اقتصادی امور نے وضاحت کی تھی کہ خبروں میں کہا گیا ہےکہ اقتصادی امور ڈویژن نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کا پلان بنایا ہے وضاحت کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کوئی تجویز اقتصادی امور ڈویژن کے زیر غور نہیں جس میں چین سے 3ارب ڈالر ، روس اور قازقستان سے 2ارب ڈالر قرض کے حصول کا پلان ہے۔