سابق کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر زیادتی کی گئی تھی ،اب ان کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ اچھا ہے نیوزی لینڈ کے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سکندر بخت نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے تماشائیوں کو اجازت نہ دی جائے، صورتحال ایسی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد اور صہیب مقصود باہر ہوگئے ہیں۔