سرفراز احمد نے غصہ کیا تو ری ایکشن دوں گا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا اس بارے میں حتمی فیصلہ کر چکا ہوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ کہ میں نے وعدہ کیا تھا اس لیے گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گیا ہوں، انہوں نے کہا بطور کپتان سرفراز احمد انہیں پسند ہیں کیونکہ وہ فیلڈ میں جان لگاتے ہیں ، کوشش کروں گا کہ کوئٹہ کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکوں۔

سرفراز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے لالہ نے کہا کہ سرفراز احمد نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ گراونڈ میں کپتان کا غصہ کرنا قدرتی عمل ہے، لیکن اسے یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

آخر میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ طور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاناچاہتا ہوں،جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں