سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔

ہیکر نے پاکستانی سفارتخانے سربیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام پوسٹ کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ہیکر نے پاکستانی سفارتخانہ سربیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ حکومت افراط زر کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے۔

ارسلان خالد نے کہا کہ دفتر خارجہ کی طر ف سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں