سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر شجرکاری مہم وپرچم کشائی تقریب
شجرکاری مہم وپرچم کشائی میں روحانی مذیبی اسکالر سید محمد علی شاہ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی،جمیل احمد پراچہ،،ایس پی نیو کراچی تاج الدین ودیگر معززین کی شرکت
پاکستان بھر میں پی ایس ٹی کے تحت شجرکاری مہم پرچم کشائی اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،ثروت اعجاز قادری
کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر جشن آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم لہر اکر جشن آزادی منانے کے آغاز کردی.
شجر کاری مہم کے سلسلے میں معزز مہمانوں کے ہمراہ پودے لگائے گئے اس پر وقار تقریب میں تاجر رہنماؤں،پولیس افسران،ڈاکٹر ز اور دانشوروں نے کی شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ماہ محرم کی آمد پر انتہائی احترام سے منارہے ہیں،پاکستان ہماری شان اور آن ہے یہاں اقلیت کے حقوق کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس بار جشن آزادی کو شجرکاری مہم سے منصوب کرکے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کا عہد اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام عقیدت واحترام سے منائینگے یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروق ملک بھر میں منائینگے جبکہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ شہدائے کربلاسیدنا امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش اور اہل بیت اطہار سے محب کے فضائل اجاگر رکرینگے.
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور اہل بیت سے محبت گمراہ ہونے سے بچاتی ہے،صحابہ کرام کی عزت وحرمت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دنیا کی واحد ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ش،شجر کاری مہم اور پرچم کشائی کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر کارکنوں کی ملک سے ولولہ انگیز محبت وجوش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان بھر میں پی ایس ٹی کے تحت شجرکاری مہم پرچم کشائی اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انہوں کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں کسی طور بھی رائیگاں نہیں جائیں گی یوم آزادی کے موقع پر شہداء پاکستان،پاک فوج ورینجرز اور پولیس کے شہداء کے ساتھ سول سوسائٹی کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک سے انتہا پسندی ودہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے.
پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے تصور کو عمی جامہ پہنانے کیلئے تمام مذہبی وسیاسی اکائیاں کردار ادا کریں،شجرکاری مہم اور پرچم کشائی کی تقریب میں مذہبی وروحانی اسکالر علامہ سید محمد علی شاہ،کراچی کے تاجر رہنماؤں شرجیل گوپلانی،جمیل احمد پراچہ،عبدالرحمن خان،اسماعیل لالپوریہ ایس پی نیو کراچی تاج الدین ودیگر معززین ڈاکٹر فرید الدین،ڈاکٹر شکیل اختر،زہرا حسن،ظفرملٹی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری ودیگر موجود تھے،اس موقع پر روحانی مذہبی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانا ہیپودا لگانا ہے درخت بنانا ہے پاکستان کو گرین کرنا ہے ہر پاکستانی آگے بڑھے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے،اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں ملک کی ترقی میں جو ہمارا کردار ہے وہ ہم ادا کرتے رہینگے.
72سالوں سے تاجرابرادری ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہی ہے ٹمبر مارکیٹ میں بھی شجر کاری کی مہم چل رہی ہے پاکستان مضبوط ہے اور انشاء اللہ مضبوط رہے گا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ پودے لگا کر کراچی اور ملک کو گرین بناکر اس کی شان بڑھانی ہے قومی پرچم کے سائے تلے ہم اایک ہیں جب بھی کسی نے ہمیں اس پرچم کے سائے تلے آواز دی تو ہم موجود ہونگے،پاکستان کو معاشی طور پر بھی مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں حکومت معاشی پالیسیوں مین تاجروں کی مشاورت کو بھی یقینی بنائے،اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے،ایس پی نیو کراچی تاج الدین نے کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے ہونیوالی تقریبات ملک سے محبت کی علامت ہے جشن آزادی کی جو تقریبات پہلے رات میں ہوتی تھی وہ ابھی دن میں ہورہی ہیں عوام میں ملک سے محبت بے انتہا ہے،عوام گلی محلوں کا صافف ستھرا رکھیں قومی پرچم لگائیں قومی پرچم ہماری پہچان ہے اور یہ جھنڈا انشاء اللہ ہمیشہ اونچا رہے گا۔