سجل علی کی سالگرہ پر بھائی کا جذباتی پیغام

پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چھوٹے بھائی علی سید نے سالگرہ کے موقع پر بہن کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی 28 ویں سالگرہ منائی.

علی سید نے انسٹاگرام پر اداکار کے ساتھ صبور کی شیندی میں بہن سجل علی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے سجل علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

علی سید نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ واقعی خوش قسمت ہیں کہ میں آپ کا اکلوتا بھائی ہوں آپ کے لیے ڈھیروں پیار، خوشیاں اور دعائیں ہمیشہ، تم اتنا خوش رہو کے میں کبھی اداس نہ ہوں.

علی نے آخر میں ماں کی خوبصورت نشانی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں