برطانوی حکومت نے ملک میں ساشے کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے ماحولیاتی منصوبے میں ساشے کے استعمال پر پابندی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد برطانیہ میں ساس ، کیچ اپ اور مائیونیز کے لیے ساشے اور دودھ کے کارٹنز پر پابندی ہو گی۔
اس پابندی کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ریستورانوں اور کیفوں کے ٹیک اوے بزنس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔