سارہ اسلم نے چارج سنبھالتے ہی کمشنر کمپلیکس کے افسران اور عملہ کا اجلاس طلب کرلیا
افسران اور عملہ کو عوامی خدمت کو شعار بنانا ہوگی،کمشنر سارہ اسلم
عوامی مسائل کے بروقت حل میں افسران اور عملہ کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی.
سرکاری فرائض محنت اور دیانتداری سے انجام دئیے جائیں.
ٹیم ورک سے مشکل اہداف احسن طریقے سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ،ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی.
خدمت مہم،کورونا ویکسی نیشن،شجرکاری اور دیگر حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا.
افسران دفاتر کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں گزار کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں.