پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے 69 سالہ آفتاب بلوچ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیاہے۔
آفتاب بلوچ نے 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اس ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے ۔
انہیں اپنا دوسرااور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے چھ سال انتظار کرنا پڑا جس میں انہوں نے لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اور 60 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
PCB mourns passing of Aftab Baloch
More details ⤵️https://t.co/B7nxlmM70M
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2022
آفتاب بلوچ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں ۔
1973-74 کے فرسٹ کلاس سیزن میں سندھ کی کپتانی کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان کے خلاف کراچی میں 428 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔
اس میچ میں سندھ نے بلوچستان کے 93 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 951 رنز پر ڈکلیئر کی اور پھر مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 283 پر آؤٹ کرکے اننگز اور بڑے مارجن سے فتح سمیٹی۔
آفتاب بلوچ نے 172 فرسٹ کلاس میچز میں 41.68 کی اوسط سے 9171 رنز بنائے اور 223 وکٹیں حاصل کیں۔