پاکستان کے سابق سپن باولر ثقلین مشتاق نے ہیڈ کوچ انٹر نیشنل پلیئرز ڈویلولپمنٹ کا عہدہ چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو بھجوا دیاہے ، ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہیں ہو سکے ، پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہشمند تھا تاہم سابق کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن انہیں پھر عبوری کوچ مقرر کر دیا گیا تھا ۔