سابق فاسٹ بولر عمر گل پاکستان کرکٹ بورڈسے ناخوش

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن عمر گل بلوچستان کی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر نہ کیے جانے پر بورڈ سے ناخوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا تھا کہ انہیں بلوچستان کی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔


فاسٹ بولر نے کہا کہ انہوں نے دیگر مصروفیات ترک کیں اور ٹیم جوائن کرنے کیلئے ہدایات کے منتظر رہے لیکن پی سی بی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

عمر گل نے کہا کہ یہ رویہ غیر اخلاقی ہے، وہ اس نان پروفشنل ازم پر دلبرداشتہ ہیں۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ اُنہوں نے تمام طریقہ کار مکمل کیا اور گرانٹ بریڈ برن نے اُنہیں یقین دلایا کہ ان کا نام بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔

عمرگل نے یہ بھی کہا کہ اُنہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور اب پتہ چلا ہے کہ اُن کی جگہ راج ہنس کو ترجیح دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں