نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سیکورٹی حکام نے پاکستان جانے سے روک دیا ۔ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابا گورونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 20 نومبر کو پاکستان آنا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا ایڈوائزر نے ان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو 20 نومبر کو کرتارپور کا دورہ کریں گے۔
بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا 2019 میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ تھا ۔سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے اُنہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں ہوگی۔