زیادتی اور ہراسگی کے واقعات پر علماء و مشائخ کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
طاہر اشرفی کی زیر صدارت علماء و مشائخ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاچیف جسٹس سرعام سزائیں دینے کا حکم جاری کریں۔شریعت اسلامیہ کے احکامات مرد اور عورت کےلئے واضح ہیں ۔ستر پوشی، فحاشی و عریانی سے بچنا، مرد اورعورت پرلازم ہے۔
اعلامیے میں مزید کہاگیاشریعت کسی مرد کو نا محرم عورت کوہاتھ لگائےیا ہراساں کرنےکی اجازت نہیں دی۔شریعت کسی عورت کو نامناسب لباس پہننےکی اجازت نہیں دیتی۔