زبردست فیچرز سے لیس اوپو کمپنی کا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

اوپو کی جانب سے ایک اور زبردست فیچرز سے لیس کم قیمت والا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اوپو کمپنی کی جانب سے ایف 19 کا ایک نیا اور سستا ورژن متعارف کرایا ہے جسے ایف 19 ایس کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے اور سستے فون میں 6 جی بی ریم ریم موجود ہے جس کے ساتھ 5 جی بی ورچوئل ریم سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی تاہم فون میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں دیا گیا ہے۔

اس نئے فون میں فنگر پرنٹ سنسر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ایف 19 ایس کی قیمت 270 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں