امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں غصیلی خاتون کسٹمر نے سوپ کا پورا برتن رسٹورنٹ کی مینجر کے منہ پر اچھال دیا۔
ٹوڈے ڈاٹ کام کے مطابق امریکا ریسٹورنٹ میں موجود خاتون غصے میں بھری کسی بات پر ناراض ہو کر مینیجر کے پاس گئیں اور منہ پر سوپ پھینک دیا، جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کسی بات پر مینیجر سے الجھتی نظر آرہی ہے اور پھر اچانک اس کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کسی بات پر مینیجر سے الجھتی نظر آرہی ہے اور پھر اچانک اس کے چہرے پر سُوپ پھینک دیتی ہے۔
خوش قسمتی سے سوپ ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مینیجر کا چہرہ جھلسنے سے بچ جاتا ہے مگر شاید سوپ میں موجود مصالحے کی وجہ سے مینیجر کوچہرے پر جلن محسوس ہوئی ہو۔
بعد ازاں سوپ پھینکنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سوپ پھینکنے کے تمام مناظر ریسٹورنٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔
مذکورہ واقعہ سے متعلق ریسٹورنٹ مینجر نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی جاری کی، جس میں واقعہ سے متعلق بتایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا اپنی شکایت میں کہنا تھا کہ سوپ اتنا گرم تھا کہ جس پیالے میں یہ رکھا گیا تھا، جس کے کنارے پگھل کر سوپ میں گھل گئے تھے
Woman throws hot soup in restaurant manager’s face pic.twitter.com/zkBlXHx6zq
— The Independent (@Independent) November 10, 2021