ریئل می کمپنی کی جانب سے اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون جی ٹی 2 پرو متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ موبائل ریئل می کی جی 2 سیریز کا حصہ ہے جو کہ کمپنی کا اب تک کا سب سے مہنگا موبائل ہے۔
اس موبائل میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا گیا ہے، یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہے اور ایسے خاص پولیمر سے تیار کیا گیا ہے جو کاغذ کا محسوس ہوتا ہے۔
اس موبائل میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 اسٹوریج شامل ہے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔
اس کے بیک کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا کیمرا الٹرا وائڈ شوٹر ہے اور ایک مائکرو اسکوپ لینس کلوزاپ فوٹو لے سکتا ہے۔
یہ فون 8 جنوری سے چین میں فروحت کے لئے پیش کیے جائینگے جس کی قیمت 3988 یوآن (1 لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 اسٹوریج والا ماڈل 4999 یوآن (1 لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے) کا ہوگا۔