روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی لیکن معمولی سی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 01 پیسے کی معمولی کمی سے 177 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 177 روپے 89 پیسے تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں