آج ڈالر میں 38 پیسے سستا ہوکر 167روپے80پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
روپے کے مقابلے ڈالر کی پرواز دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا ہوکر167روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوز روز قبل ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 26اگست2020کوڈالر168اعشاریہ 43روپےکی سطح تک گیا تھا۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔