پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بروز جمعرات انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اضافے کے بعد 176.22 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے قیمت 177.80 روپے ہوگئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے.
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/5VFNFy2kQf pic.twitter.com/pdWiHCJnP9
— SBP (@StateBank_Pak) January 20, 2022