روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر نئی بلندیوں پر

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ جمعرات کو بھی برقرار رہا، جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر مزید 18 پیسے کے اضافے سے 177.61 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 180 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں 179.70 روپے پر بند ہوا جو بدھ کے مقابلے میں 70 پیسے زائد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جس کے بعد توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ رک جائے گا لیکن توقعات کے برعکس کرنسی مارکیٹوں میں سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کو نظر انداز کیا گیا اور ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں