روپے کی قدر میں‌مزید کمی ، ڈالر کی اونچی اڑان رک نا سکی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ہفتے کے پہلے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے اضافے سے 177 روپے 89 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج کاروبار کے دوران ڈالر 178 روپے کی تاریخی سطح پرتھا۔

ہفتے کے آخری روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں