ملک بھر میں روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ہے جبکہ امریکی ڈالر 176 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا ہے.
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 74 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 20 پیسے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/pe9p5XLc4G pic.twitter.com/bm2KjaGxYz
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2021