پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
کرسٹیانو رونالڈ اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز نے اپنے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے الٹراساؤنڈ کی تصویر پوسٹ کی اور مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔
رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل 3 ماہ سے حاملہ ہیں اور ان کے ہاں اگلے سال بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہ فٹبالر پہلے ہی 4 بچوں کے والد ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال ہے تاہم موجودہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز سے ایک بیٹی ہے اور اب جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔