روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے ترسیلات زرکاحجم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ ترسیلات زر اورکھاتوں کا حجم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
جنوری 2022 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 222 ملین ڈالرکی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئی جو دسمبر2021 کے مقابلہ میں کم ہے، دسمبرمیں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 244 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا.
گزشتہ مالی سال کے آخری مہینہ یعنی جون میں آرڈی اے کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
حکومت نے اسٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کی معاونت سے سمندرپارپاکستانیوں کے لئے یہ منصوبہ شروع کیاہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس سکیم کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کو ملک میں بینکنگ اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں ادائیگی کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیاہے۔