امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روس کے فوجی انخلا کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔
برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یوکرین کی سرحدوں کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کرتے دیکھ رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ روس کے جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے یوکرین میں ہونے والے سائبر حملوں کا کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ابھی قبل ازوقت ہوگا۔
جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یوکرین پر سائبر حملہ روسی طریقوں کی خصوصیت ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ روسی صدر کی پلے بک سے نکالا گیا ایک ڈراما ہے۔ مشرقی یوکرین میں گولہ باری کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔
جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ روس فوجی تنازع کو جواز دینے کے لیے ایسا کچھ کر سکتے ہیں۔