وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اچھی خبر ہے ماحولیاتی جانچ میں بھی پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام پولیو ورکرز کو اس کام پر سلام پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ جن صوبوں کے پاس ٹیچنگ اسپتال نہیں انہیں اسپتال بنانے کی شرط لگائی ہے، اس کے علاوہ نئے میڈیکل کالج کھلنے پرچھ سال کا فعال اسپتال کھولنےکی شرط بھی لگائی گئی۔
انہوں نے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ بطور ریگولیٹر ایک ذمہ داری بنتی ہے، حکومت ادویات کی قیمتوں کے ساتھ اس کی فراہمی کا معاملہ بھی دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی ہے کہ دواؤں کی قیمت ایسی ہو اس میں ناجائز منافع نا ہو۔