بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
کچھ روز قبل بھارتی ہدایتکار شِو کمار نے ایک کارخانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں رزق کی بے حرمتی نظر آئی ۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹرے میں موجود پاپوں کو پیک کرنے سے قبل ایک ملازم ان پر ننگے پاؤں چڑھ رہا ہے.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اور ملازم کو پاپوں کو زبان سے جھوٹا کرتا بھی دیکھا گیا۔
تاہم گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ جلد پکڑے جائیں گے اور پھر ہمیشہ کیلئے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے.